7 دہائیوں پرانا پیپل کمشنر کمپلیکس میں ری پلانٹ کردیا گیا

7 دہائیوں پرانا پیپل کمشنر کمپلیکس میں ری پلانٹ کردیا گیا

پارکنگ پلازہ کی زد میں آ نیوالے درخت کو 24 گھنٹے میں محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈگلس پورہ میں زیر تعمیر پارکنگ پلازہ کی زد میں آنے والے تقریباً سات دہائیوں پرانے پیپل کے درخت کو محفوظ طریقے سے کمشنر کمپلیکس میں ری پلانٹ کردیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اپنی موجودگی میں درخت کی منتقلی اور دوبارہ شجرکاری کا عمل 24 گھنٹے کے اندر مکمل کرایا۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے درختوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں درختوں کو ری پلانٹ کرنے کے لیے باغیچے بنائے جارہے ہیں، جبکہ میٹرو روٹ کے تعمیراتی کاموں کی زد میں آنے والے درختوں کو بھی ممکنہ حد تک محفوظ مقامات پر ری پلانٹ کیا جائے گا۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ کمشنر کمپلیکس میں ری پلانٹ کیے گئے درخت کی دیکھ بھال اور اسے پروان چڑھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...