جھنگ :عوامی ریونیو خدمت سروسز جاری، شکایات کی سماعت

جھنگ :عوامی ریونیو خدمت سروسز جاری، شکایات کی سماعت

شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے :اے ڈی سی ریونیو

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع جھنگ میں عوامی ریونیو خدمت سروسز کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسرے روز ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں اور شکایات کی سماعت کی۔ اس موقع پر ریونیو افسران اور متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ موصولہ درخواستوں پر قانون و ضابطے کے مطابق میرٹ پر کارروائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ریونیو خدمت سروسز کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کے لیے سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ عوامی مسائل کا فوری، شفاف اور میرٹ پر حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔دریں اثنا ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی عوامی ریونیو خدمت سروسز کے دوسرے روز اسسٹنٹ کمشنرز نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کی سماعت کی۔ اس دوران ریونیو سے متعلق مسائل سنے گئے اور متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق فوری کارروائی اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...