گنے کی ترسیل ،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرائینگے :ڈاکٹر نوید

گنے کی ترسیل ،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرائینگے :ڈاکٹر نوید

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او کا فارمرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان سے اجلاس

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی زیرصدارت فارمرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران گنے کی ترسیل، ٹریفک نظام کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، ڈی ایس پی ٹریفک، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، کسان تنظیموں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ہدایت کی کہ گنے کی ترسیل کے دوران ٹریفک قوانین پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ٹریکٹر ٹرالیوں اور گنے سے لدی دیگر گاڑیوں پر مناسب لائٹنگ، ریفلیکٹرز اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام کے ساتھ ٹریفک کی روانی بھی برقرار رہے ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے واضح کیا کہ کرشنگ سیزن کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کسانوں اور گنے کی ترسیل سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔اجلاس میں شہریوں کو گنے کی ترسیل کے دوران درپیش ٹریفک مسائل کے حل، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور حادثات سے بچاؤ کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور کسان تنظیموں کے باہمی تعاون سے مؤثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...