غیر قانونی سلاٹر ہاؤس چلانے پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی سلاٹر ہاؤس چلانے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چک جھمرہ روڈ پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس اور دیگردکانوں کو چیک کیا۔ اس دوران تین ملزموں کو غیر قانونی طور پر سلاٹر ہاؤس چلانے پرقابو کر لیا گیا جو لاغر اور بیمار جانوروں کو ذبح کرکے انکا مضر صحت گوشت فروخت کررہے تھے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments