لڑکے سے زیادتی کی کوشش، نشہ آور مشروب پلانے کا الزام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)قصبہ صاحبہ بلوچاں میں 15 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر بہلا پھسلا کر ویرانے میں لے جا کر نشہ آور مشروب پلانے اور جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام سامنے آیا ہے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم امتیاز مبینہ طور پر لڑکے کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیا، جہاں اسے نشہ آور مشروب پلایا اور مبینہ طور پر زبردستی جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ لڑکے کے شور مچانے پر راہگیر موقع پر پہنچ گئے ، جس پر ملزم فرار ہوگیا۔واقعے پر متاثرہ لڑکے کے والد محمد رمضان کی مدعیت میں تھانہ چھوٹا ساہیوال میں ملزم امتیاز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments