30 ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس یکمشت دینے پر 5 فیصد رعایت:سجاد اصغر
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سجاد اصغر مگسی کاکہناہے کہ شہری 30 ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس یکمشت ادا کر کے 5 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس کی بروقت ادائیگی کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ رعایت دی جا رہی ہے ، پراپرٹی ٹیکس دہندگان مقررہ تاریخ سے قبل واجبات ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ خصوصی رعایت سے مستفید ہونے کیساتھ ساتھ بعد ازاں عائد ہونے والے جرمانوں سے بھی بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments