غلام محمد عطاکاانتقال ناقابل ِ تلافی نقصان :جاویدقصوری

غلام محمد عطاکاانتقال ناقابل ِ تلافی نقصان :جاویدقصوری

مرحوم جماعتی سرگرمیوں میں فعال کردار اداکرتے رہے :رہنمائوں کااظہارتعزیت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی 113 کے نائب امیر غلام محمد عطاموٹر سائیکل رکشہ کی ٹکر سے المناک حادثے میں دس روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے ۔صوبائی جاویدقصوری نے نمازجنازہ پڑھائی، جاویدقصوری نے مرحوم کی تحریکی وسماجی خدمات کو سراہتے کہاکہ انکی ناگہانی موت کارکنان اور اہلخانہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ انہوں نے جماعتی ذمہ داریوں کو خوب نبھایا اور ساتھیوں سے ملکر دین کی سربلندی اور معاشرے کی اصلاح کیلئے جدوجہد جاری رکھی۔

انکی وفات سے جماعت اسلامی مخلص اور فعال کارکن سے محروم ہوگئی ہے ۔انکے انتقال پردیگررہنماؤں پروفیسرمحبوب الزماں بٹ،میاں طاہر ایوب، چوہدری سلیم، اجمل بدر،شیخ مشتاق،افضال شاہین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے کہا مرحوم مخلص، نظریاتی اور متحرک کارکن تھے ۔ وہ جماعتی سرگرمیوں میں ہمیشہ فعال کردار ادا کرتے تھے ۔ رہنماؤں نے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی کا ہر کارکن سوگوار خاندان کیساتھ کھڑا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...