پلاننگ سے صحابہ بارے بارے ہرزہ سرائی جاری:مقررین

پلاننگ سے صحابہ بارے بارے ہرزہ سرائی جاری:مقررین

توہین صحابہ و اہلبیت کا بل بھی فوری پاس کر کے گستاخوں کوتختہ دار پر لٹکایا جائے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نبی کریم ؐکی سیرتِ طیبہ تمام انسانیت کیلئے مشعلِ راہ اور نجات کا ذریعہ ہے ۔ اگر ہم دنیا میں سر بلند اور آخرت میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں سیرتِ طیبہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ناصر مدنی ، مولانا ادریس سلفی ، قاری ارشد ، قاری احمد حسن ساجد ، پروفیسر نجیب اللہ طارق ، آرگنائزر جلسہ افتخار فراز ، خالد محمود اعظم آبادی ، مولانا اسحاق سلفی ، حکیم سعید ، رانا علی حسن ، مولانا حبیب الرحمٰن ، مفتی طلحہ عبد الحفیظ ، قاری عبد الحلیم ، رانا کلیم اللہ ، قاری امتیاز سلفی و دیگر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس منڈا پنڈ کے زیرِ اہتمام 21ویں سالانہ رفعت صحابہ ؓکانفرنس سے خطاب میں کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اصحابِ رسول ؐکائنات کے وہ عظیم ترین نفوسِ قدسیہ ہیں جنکی بدولت اسلام صحیح معنوں میں ہم تک پہنچا۔  آج منظم پلاننگ کے تحت اسلام اور اصحابِ رسولؐ بارے ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے ۔ اسلام و پاکستان دشمن عناصر ملکی بقا وسلامتی اور استحکام سے کھیل رہے ہیں ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ توہین رسالت کی طرح توہین صحابہ و اہلبیت کا بل بھی فوری پاس کر کے گستاخوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...