گھنٹہ گھر کے 8 بازاروں میں تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن کا حکم

گھنٹہ گھر کے 8 بازاروں میں تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن کا حکم

ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت آٹھوں بازاروں اوراطراف کی ٹریفک میں بہتری پر اجلاس، تجاوزات کیخلاف مستقل آپریشن،کوتوالی روڈ کوکلیئر کرکے دستیاب جگہ پارکنگ کیلئے مختص کرنیکی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیرِ صدارت گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں او ر اطراف میں تجاوزات کے خاتمے ، ٹریفک روانی میں بہتری اور شہریوں کو پارکنگ کی بہتر سہولیات فراہمی بارے اجلاس ہوا۔ پارکنگ پلازوں کی تعمیر مکمل ہونے تک متبادل اور عارضی پارکنگ سائٹس تلاش کرکے شہریوں کیلئے پارکنگ کی سہولت فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں میں تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے جامع اور بھرپور آپریشن کیا جائے تاکہ بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالوں کو آمدورفت اور خریداری میں سہولت ملے۔

تجاوزات سے سڑکوں اور بازاروں میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ رہا ہے لہٰذا تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور آپریشن کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ کوتوالی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے دستیاب جگہ کو پارکنگ کیلئے مختص کیا جائے اور فیصل آباد پارکنگ کمپنی فوری پارکنگ سائٹس کا انتظام سنبھالے ۔ باقاعدہ پارکنگ سہولت سے شہریوں کیلئے آسانی اور سڑکوں پر بے ہنگم پارکنگ سے پیدا ہونیوالے ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی۔ تجاوزات خاتمے اور پارکنگ انتظامات کیلئے تمام محکمے باہمی رابطے کیساتھ بازاروں میں ٹریفک روانی کو ہر صورت مقدم رکھیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی (انفورسمنٹ)، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ٹریفک پولیس، فیصل آباد پارکنگ کمپنی سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...