نوسرباز دکاندار سے سامان لے کر فرار، بینک ٹرانسفر کا جھانسہ
بلال اپنی کر یانہ کی دکان پر مو جو د تھا ملزم 42 ہزار کا سامان لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) نوسربازوں نے دکاندار کو 42 ہزار روپے سے زائد مالیت کے سامان کے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بلال نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی کریانہ دکان پر موجود تھا کہ اس دوران ملزمان راشن کی خریداری کے لیے اس کے پاس آئے اور بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کا جھانسہ دے کر 42 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان حاصل کرلیا اور رقم ادا کیے بغیر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments