ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کر نیوالے 2 افراد کو گرفتار کر لیا
ملز موں نے ٹریفک اہلکاروں کی دھمکیاں دیں ، مقدمہ درج کرلیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں ریلوے سٹیشن چوک کے قریب انسپیکٹر ٹریفک پولیس عمران وڑائچ کی جانب سے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روک کر ہیلمٹ نہ پہننے کی بنا پر ان کا چالان کیا گیا۔ تو ملز موں نے ٹریفک اہلکاروں سے مزاحمت شروع کردی اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر ملز موں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments