میاں عبدالجبار نے پولیس چوکی مکوآنہ کا چارج سنبھال لیا

میاں عبدالجبار نے پولیس  چوکی مکوآنہ کا چارج سنبھال لیا

مکوآنہ(نمائندہ دنیا )میاں عبدالجبار اے ایس آئی نے پولیس چوکی مکوآنہ میں تعیناتی کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے چوکی کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال اور عوامی مسائل کے حوالے سے متعلقہ اہلکاروں سے بریفنگ لی۔اس موقع پر میاں عبدالجبار اے ایس آئی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...