کمالیہ سپورٹس کمپلیکس پانچ برس بعد بھی غیر فعال، گراؤنڈ میں مویشی باندھے جانے لگے

کمالیہ سپورٹس کمپلیکس پانچ  برس بعد بھی غیر فعال، گراؤنڈ  میں مویشی باندھے جانے لگے

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)24 ایکڑ رقبے پر قائم تحصیل اسپورٹس کمپلیکس پانچ برس گزرنے کے باوجود مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا، کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کھیلوں کا اہم منصوبہ ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا۔۔۔

 جبکہ گراؤنڈ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے بجائے مویشی باندھے جانے کی شکایات بھی سامنے آنے لگی ہیں۔ذرائع کے مطابق تحصیل اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لیے مذکورہ گراؤنڈ 2022ء میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حوالے کیا گیا تھا۔ منصوبے پر تقریباً 10 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھاتاہم متعدد برس گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...