جھنگ :مختلف حادثات، 2 افراد جاں بحق، ایک شخص بے ہوش
جھنگ لیہ روڈ پر موٹرسائیکل ٹرالی سے جا ٹکرائی، 50 سالہ لال جاں بحق جھنگ چنیوٹ روڈ پر میلے کے دوران گھوڑے کی ٹکر سے 60 سالہ سمند جاں بحق
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ ملتان روڈ پر حویلی بہادر شاہ کے قریب نامعلوم افراد نے دوران سفر 26 سالہ عامر سہیل کو مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کردیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول نے قریبی ایمبولینس کو موقع پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کردیا، جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔جھنگ لیہ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے پیچھے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 50 سالہ لال جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو کنٹرول کی جانب سے قریبی ایمبولینس روانہ کی گئی، تاہم ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو زخمی دم توڑ چکا تھا اور ڈاکٹر نے بھی موت کی تصدیق کردی۔ لواحقین میت کو گھر لے گئے اور تصویر بنانے سے منع کردیا۔جھنگ چنیوٹ روڈ پر میلے کے دوران گھوڑے کی ٹکر سے 60 سالہ سمند جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو کنٹرول نے قریبی ایمبولینس کو موقع پر روانہ کیا، تاہم ریسکیو اہلکار پہنچے تو متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ قریبی ڈاکٹر نے بھی موت کی تصدیق کردی، جس پر لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments