مارکیٹ میں اور دوران ِسفر دوافراد کی جیبوں کاصفایا

مارکیٹ میں اور دوران ِسفر دوافراد کی جیبوں کاصفایا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں شہری اور رکشے میں سفر کرنیوالامسافر جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تھانہ ریلبازار کے علاقے میں زاہد نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے رفو چکر ہوگئے ۔ بشارت تھانہ صدر کے علاقے میں رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ جیب تراش جیب میں سے نقدی اور موبائل نکا ل کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...