تاندلیانوالہ : اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں ڈکیتی

 تاندلیانوالہ : اہلخانہ کو یرغمال  بنا کر گھر میں ڈکیتی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل فون، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ ملزمان گن پوائنٹ پر زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی، موبائل فون، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...