ٹرانسپورٹر کی نقدی، ڈیزل اور دیگر سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ٹرانسپورٹر کی نقدی، ڈیزل اور دیگر سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ٹرانسپورٹر سعید کے ٹرالے سے نقدی، ڈیزل اور دیگر سامان چوری کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments