جعلی بیع نامہ تیار کرنے کا الزام اینٹی کرپشن نے ملزم گرفتار کر لیا

جعلی بیع نامہ تیار کرنے کا الزام  اینٹی کرپشن نے ملزم گرفتار کر لیا

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن جھنگ نے مبینہ طور پر 90 لاکھ روپے مالیت کے رہائشی مکان کا جعلی بیع نامہ تیار کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز وڑائچ کی سربراہی میں کارروائی کے دوران ملزم کرم حسین کو گرفتار کیا گیا۔الزام ہے کہ ملزم نے حلقہ پٹواری کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے بوگس فردِ ملکیت حاصل کی اور بعدازاں اسے مبینہ جعلی رجسٹرڈ بیع نامہ تیار کرنے کے لیے استعمال کیا۔ مبینہ طور پر اس کارروائی کا مقصد چار مرلے پر تعمیر شدہ رہائشی مکان، جس کی مالیت تقریباً 90 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ، کے مالک کو اس کی جائیداد سے محروم کرنا تھا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...