اسلام آباد میں تین جدید سپورٹس ایریناز قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں تین جدید سپورٹس ایریناز قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں تین جدید سپورٹس ایریناز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ سپورٹس ایریناز ڈی 12/1، جی 11/3 مرکز اور ایف 8 مرکز میں قائم کیے جائیں گے۔

جن کا مقصد شہریوں، خاندانوں اور نوجوانوں کو آسان رسائی کے ساتھ جدید اور سال بھر کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ سپورٹس ایریناز میں ایک ہی مربوط انتظام کے تحت مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے شہری سال بھر کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے ۔ڈی 12/1 میں قائم کیے جانے والے سپورٹس ایرینا کے لیے تقریباً 4.2 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے ، جبکہ جی 11/3 مرکز میں قائم ہونے والا دوسرا سپورٹس ایرینا تقریباً 3.5 ایکڑ اور ایف 8 مرکز میں قائم ہونے والا تیسرا سپورٹس ایرینا تقریباً 3.2 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہوگا۔تینوں سپورٹس ایریناز میں جدید اور متنوع سہولیات فراہم کی جائیں گی۔، جن میں انڈور سوئمنگ پولز، برانڈڈ انڈور جم، فٹسال کورٹس، کرکٹ کیجز، انڈور اور آؤٹ ڈور پیڈل کورٹس، باسکٹ بال کی سہولیات، ملٹی پرپز اسپورٹس ہالز، انڈور بچوں کے پلے ایریاز، ہیلتھ بارز اور انتظامی سہولیات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ لینڈ اسکیپنگ، پارکنگ اور مخصوص ٹریکس بھی تعمیر کیے جائیں گے ۔ مختلف علاقوں میں ان سہولیات کے قیام سے شہریوں کو اپنے رہائشی اور تجارتی علاقوں کے قریب معیاری کھیلوں کی سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...