فیصل آباد ڈویژن میں انسدادِ سموگ مہم مؤثر بنانیکی ہدایت

فیصل آباد ڈویژن میں انسدادِ سموگ مہم مؤثر بنانیکی ہدایت

ڈائریکٹر جنرل زراعت شہباز اختر کا دورہ ، زیرِ کاشت رقبے کا جائزہ بھی لیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)پنجاب چودھری شہباز اختر نے فیصل آباد ڈویژن کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل آباد ڈویژن کے دفتر میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اہم فصلوں کے زیرِ کاشت رقبے ، پیداوار اور محکمہ زراعت کی جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل آباد ڈویژن چودھری خالد محمود نے شرکاء کو ڈویژن میں زرعی صورتحال اور محکمانہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) اور ضلع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) نے بالمشافہ شرکت کی، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور جھنگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور زراعت افسران نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں انسدادِ سموگ اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ کاشتکاروں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے دیہات میں اعلانات، کسان تربیتی اجتماعات، نمبرداروں کے کنونشنز اور مقامی معززین کے ساتھ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

تاکہ فصلوں کی باقیات جلانے کے مضر اثرات سے آگاہی اور متبادل زرعی طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب چودھری شہباز اختر نے ہدایت کی کہ دھان کی کٹائی اکتوبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کے امکان کے پیشِ نظر دھان کے علاقوں میں انسدادِ سموگ اور فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں تک آگاہی پیغام پہنچانے کے لیے مغرب کی نماز کے بعد مساجد اور دیگر ذرائع سے اعلانات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...