ڈی آئی جی کی 4کھلی کچہریاں ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

ڈی آئی جی کی 4کھلی کچہریاں ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

ناقص تفتیش اور شہریوں کی شکایات پر متعلقہ تفتیشی افسران،ایس ایچ اوز سے جواب طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے تھانہ کورال، کرپا، لوہی بھیر اور ہمک کی حدود میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست پولیس افسر کو پیش کیں۔ڈی آئی جی نے شہریوں کی شکایات خود سنیں اور متعلقہ افسران کو متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ کھلی کچہریوں کے دوران شہریوں اور مقدمات کے مدعیان کی جانب سے تفتیش سے متعلق شکایات بھی براہِ راست سنی گئیں۔ناقص تفتیش اور شہریوں کی شکایات پر متعلقہ تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز سے جواب طلب کیا گیا، افسران کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کی شکایات کا قانون اور میرٹ کے مطابق ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل، میرٹ پر داد رسی اور انصاف کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ کسی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر شکایت پر قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہری کی عزت اور اس کے جائز حق کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...