چنیوٹ : ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی، مسائل حل کرنے کا حکم

چنیوٹ : ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی، مسائل حل کرنے کا حکم

متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری اقدامات اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنیکی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات براہِ راست سنیں۔ اس موقع پر شہریوں نے مختلف نوعیت کی درخواستیں اور مسائل پیش کیے، جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری اقدامات اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...