ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 48 ڈرائیورز گرفتار

 ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 48 ڈرائیورز گرفتار

ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 48 ڈرائیورز گرفتار ڈرائیونگ لائسنس منسوخ 1,139 کم عمر ڈرائیورز کو جرمانے کئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے سرگودھا پولیس نے روڈ سیفٹی اقدامات مزید تیز کردیٔے ، تین ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 48 ڈرائیورز گرفتار کرکے ان کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ جبکہ 1,139 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلعی پولیس، سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی مشترکہ روڈ سیفٹی آگاہی مہم بھی جاری ہے ، موبائل ایجوکیشن یونٹس کے ذریعے تعلیمی اداروں، بس اسٹینڈز اور عوامی مقامات پر شہریوں کو ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کے استعمال اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے ۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کے لیے خصوصی تربیتی نشست اور بریفنگ کا بھی انعقاد کیا، جس میں ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں یا موٹر سائیکل ہرگز نہ دیں، کم عمر ڈرائیونگ نہ صرف خود بچوں بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے ، شہری مہذب ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...