ختم نبوت کانفرنس، علماء کرام کا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا عزم

ختم نبوت کانفرنس، علماء کرام کا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا عزم

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ،قوانین پر عمل کیا جائے :مقررین

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام جامع مسجد صدیق اکبر چنیوٹ میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف دینی جماعتوں کے علماء کرام اور عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے نواسہ مفتی محمود مولانا مفتی عامر محمود، مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما سید عطاء اللہ شاہ بخاری ثالث، مولانا خلیل احمد اشرفی، قاری شبیر احمد عثمانی، قاری محمد یامین گوہر چنیوٹی، مفتی محمد افضال، مولانا عبدالواحد نفیسی اور حافظ مہر تنویر الحق سمیت دیگر علما کرام نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور وہ اس مقصد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے ۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذہبی معاملات اور شہریوں کے حقوق سے متعلق قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔علماء کرام نے چناب نگر میں مذہبی اقلیتوں اور نو مسلم افراد کو درپیش مبینہ مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے معاملات کا نوٹس لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی، مذہبی ہم آہنگی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور اتحاد امت کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام حافظ مہر تنویر الحق اور دیگر عہدیداروں کو کانفرنس کی کامیابی پر مبارک باد بھی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...