سی ڈی اے مزدور یونین نے انتظامیہ کو چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کر دیا

 سی ڈی اے مزدور یونین نے انتظامیہ کو چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کر دیا

معاملات کو جلد یکسو کیا جائے ،چیئرمین سی ڈی اے کی ممبر ایڈمن کو ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے مزدور یونین نے بطور نمائندہ یونین ملازمین کے مطالبات پر مشتمل قومی صنعتی تعلقات ایکٹ 2012 کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا اس حوالے سے خصوصی تقریب سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سی ڈی اے لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف، ممبر ایڈمن اسفند یار بلوچ،ڈائریکٹر لیبر ریلیشن آصف علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اکرم آرائیں، چوہدری یسین، صدر اورنگزیب خان و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ چارٹر آف ڈیمانڈ پر چیئرمین سی ڈی اے نے ممبرایڈمن کو واضح ہدایات جاری کیں کہ روز مرہ کی بنیادوں پر متعلقہ شعبوں کے افسران مزدور یونین کی جوائنٹ ور ک کونسل کے ممبران کے ساتھ میٹینگزکو یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ نمائندہ یونین کے ملازمین کے حوالے سے زیرالتواء مسائل پر تمام متعلقہ شعبوں کو عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے فوری ہدایات جاری کی جائیں تا کہ ملازمین کے مسائل حل ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...