تمام سیاسی اکابرین ایک پیج پر لانے کی ضرورت ،سمیرا ملک

تمام سیاسی اکابرین ایک پیج پر لانے کی ضرورت ،سمیرا ملک

تمام سیاسی اکابرین ایک پیج پر لانے کی ضرورت ،سمیرا ملک انتقامی سیاست کے خاتمہ اور جمہوریت کے استحکام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سا بق وفاقی وزیرسمیرا ملک نے کہا ہے کہ آئین میں ترامیم اپنی جگہ لیکن پاکستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئین کی بالا دستی، جمہوریت کے استحکام اور عدلیہ کے وقار کو بلند کرنے کیلئے تمام سیاسی اکابرین ایک پیج پر لانے کی ضرورت ہے ، جب تک تمام جمہوری قوتیں مل کر فیصلے نہیں کریں گی انتقامی سیاست کے خاتمہ اور جمہوریت کے استحکام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ، میڈیا نمائندوں سے چیت کے دوران سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، حکمرانوں کی انتقامی پالیسیوں اور اپورزیشن کے پر تشدد عزائم کے باعث نئے بحرانوں کے جنم لینے کا خدشہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے سیاسی اکابرین کے مابین ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں سیاسی بحران اور انتشار کی بنیاد سیاسی انتقام ہے اگر سیاست سے انتقام کے عنصر کو ختم کر دیا جائے تو نہ صرف یہ بحران ختم ہوں گے بلکہ جمہوریت کے ڈی ریل ہونے کا بھی کوئی امکان باقی نہیں رہے گا ، وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو ایک میز بٹھا کر آئین و پارلیمنٹ کی بالا دستی، جمہوریت کے استحکام، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے اور اس پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،جب پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو گا تو ہر منتخب حکومت یقیناً اپنی آئینی مدت بھی پوری کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...