ورکشاپ کے تالے توڑ کر پلانٹ سسٹم، دیگر سامان چوری
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں علی کی ورکشاپ میں واردات ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ورکشاپ کے تالے توڑ کر پلانٹ سسٹم اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا پلانٹ سسٹم اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments