پارکو پائپ لائن سے مبینہ ڈیزل چوری، 16 افراد کیخلاف مقدمہ

پارکو پائپ لائن سے مبینہ ڈیزل چوری، 16 افراد کیخلاف مقدمہ

زمیندار اکرم ،فیصل، رمضان، عبداللہ، نوید، آصف، ناصر، نصیر احمد اور مقمان نامزد

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 73 ج ب چبھال اور نیو سٹی ہاؤسنگ کالونی کے قریب پارکو پائپ لائن سے مبینہ طور پر ڈیزل چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے پائپ لائن میں غیر قانونی کھدائی کرکے ڈیزل چوری کرنے کے الزام میں 9 نامزد اور 7 نامعلوم افراد سمیت مجموعی طور پر 16 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مقدمے میں زمیندار اکرم عرف اکا، فیصل، رمضان، عبداللہ، نوید، آصف، ناصر، نصیر احمد عرف پانڈا اور لقمان عرف ججی شاہ کو نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ 7 نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق نیو سٹی ہاؤسنگ کالونی کے مالکان فیصل اور طیب کو بھی معاملے کی تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے ۔مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ڈیزل چوری کے طریقہ کار، ملوث افراد اور مبینہ سہولت کاروں کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...