چناب نگر : لاؤڈ سپیکرز کا بے دریغ استعمال، شہریوں کا سکون متاثر

چناب نگر : لاؤڈ سپیکرز کا بے دریغ استعمال، شہریوں کا سکون متاثر

بازاروں میں لاؤڈ اسپیکرز کے غیر قانونی استعمال کا نوٹس لیا جائے :شہریوں کا مطالبہ

چناب نگر (نامہ نگار) شہر بھر میں موٹرسائیکلوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں اور فروٹ فروش ریڑھی بانوں کی جانب سے بازاروں میں لاؤڈ اسپیکرز کے بے دریغ استعمال نے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ ہر گلی اور بازار میں شور شرابے کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ہیں، جبکہ لاؤڈ اسپیکرز کے مسلسل استعمال سے صوتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں کے مطابق بازاروں میں بلند آواز میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال سے ان کے آرام و سکون میں خلل پڑ رہا ہے ۔ بزرگ مرد و خواتین اور دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں لاؤڈ اسپیکرز کے غیر قانونی استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو صوتی آلودگی اور غیر ضروری شور سے نجات مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...