مکوآنہ بائی پاس چوک کا ڈیوائیڈر حادثات کا سبب بننے لگا

مکوآنہ بائی پاس چوک کا ڈیوائیڈر حادثات کا سبب بننے لگا

ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر متعدد قیمتی گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں ،لوگوں کا اظہار تشویش

مکوآنہ (نمائندہ دنیا ) مکوآنہ خانوآنہ روڈ بائی پاس چوک کے قریب سڑک کے درمیان محکمہ ہائی وے کی جانب سے بنایا گیا ڈیوائیڈر شہریوں کے لیے پریشانی اور حادثات کا باعث بننے لگا، ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر متعدد قیمتی گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مکوآنہ بائی پاس چوک کے قریب سڑک کے درمیان بنایا گیا ڈیوائیڈر مبینہ طور پر مناسب حفاظتی انتظامات اور واضح نشانات نہ ہونے کے باعث حادثات کا سبب بن رہا ہے۔

اس مقام پر گاڑیوں کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن کے نتیجے میں کئی قیمتی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور شہریوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقہ مکینوں اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے درمیان موجود ڈیوائیڈر کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے ، جبکہ رات کے اوقات میں مناسب روشنی اور نمایاں حفاظتی نشانات نہ ہونے سے حادثات کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام، محکمہ ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مکوآنہ بائی پاس چوک کے قریب قائم ڈیوائیڈر کا فوری معائنہ کیا جائے اور اسے ختم کرنے یا محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے جانی نقصان سے پہلے مسئلہ حل ہو اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...