جھنگ :اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے چیکنگ اور کارروائی کا عمل مؤثر دکھائی نہیں دے رہا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ شہر اور گردونواح میں پھل، سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں مبینہ اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے مؤثر کارروائی نہ کیے جانے کی شکایات کی ہیں۔شہریوں کے مطابق شہر میں سبزی، پھل اور گوشت فروخت کرنے والے بعض دکاندار مبینہ طور پر سرکاری نرخ نامے کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں، جبکہ بکرے اور چکن کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موسمی پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے چیکنگ اور کارروائی کا عمل مؤثر دکھائی نہیں دے رہا، جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں کی باقاعدہ چیکنگ کرکے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments