احتجاج کے نام پر ملک میں انتشار پیدا کرنا مناسب نہیں :رانا شعیب
ملک اس وقت امن، استحکام اور معاشی ترقی کا متقاضی ہے :سابق ایم اپی اے
بلوچنی(نمائندہ دنیا )سابق ایم پی اے رانا شعیب ادریس خاں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت امن، استحکام اور معاشی ترقی کا متقاضی ہے ، اس لئے کسی بھی فریق کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے ملکی امن و امان متاثر ہو یا عوام میں بے چینی پیدا ہو ،احتجاج کے نام پر ملک میں انتشار پیدا کرنا اور معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنا مناسب طرزِ عمل نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 77 رب لوہکے میں لالہ صادق بھٹی ،ریاض بھٹی کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کے بعد روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں رانا شعیب ادریس خاں نے لالہ صادق بھٹی و دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی و پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر رانا ابوبکر ، طاہر حمید فانی، رانا مزمل شہزاد، رانا عادل ،الیاس بھٹی ،ملک شاہد ندیم،ملک عمران سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments