گوجرہ :سکرین ملی قلفیوں کی فروخت ،بچے بیمارپڑنے لگے

گوجرہ :سکرین ملی قلفیوں کی فروخت ،بچے بیمارپڑنے لگے

قلفیاں تیار کرنے والے یونٹس کی چیکنگ کرکے کارروائی کی جائے :شہری

گوجرہ (نمائندہ دنیا) شہر اور گردونواح میں سکرین ملی برف سے تیار کردہ مضر صحت قلفیوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی، جس کے باعث بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں سکرین ملی برف سے تیار کردہ قلفیاں دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہیں۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ قلفیاں کھانے سے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ سکرین ملی برف کی قلفیاں کھانے سے بچوں کے گلے خراب ہونے کے ساتھ بخار اور دیگر بیماریاں بھی پیدا ہورہی ہیں۔سکرین ملی برف کی قلفیاں محلوں اور چکوک میں سائیکلوں پر دیدہ دلیری سے فروخت کی جارہی ہیں، جنہیں روکنے والا کوئی نہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہِم آصف سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک کی ٹیموں کو پابند کیا جائے کہ ایسی قلفیاں تیار کرنے والے یونٹس کی چیکنگ کریں اور مضر صحت قلفیاں تیار کرکے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...