زیادتی مقدمے میں تفتیشی افسر پر رشوت لینے کا نوٹس

 زیادتی مقدمے میں تفتیشی افسر پر رشوت لینے کا نوٹس

ڈی پی او خوشاب کو سخت کاروائی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا نے خوشاب میں مبینہ زیادتی کے مقدمے میں تفتیشی افسر پر رشوت اور ملزمان سے ملی بھگت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب کو سخت کاروائی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ،تفصیل کے مطابق خوشاب میں مبینہ اغوا، اجتماعی زیادتی اور تشدد کے مقدمے نے اس وقت نیا رخ اختیار کرلیا جب متاثرہ خاتون نے تفتیشی افسر پر ملزمان سے مبینہ ملی بھگت، رشوت لینے اور مقدمے میں انصاف نہ ملنے کے سنگین الزامات عائد کردیے ، درخواست گزار پلو وینس کی رہائشی پٹھان خاتون نے آر پی او کو پیش ہو کر بتایا کہ کے مطابق اسے 20 ستمبر کو جوہرآباد جاتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا، جہاں سلیمان، عمر حیات اور جہانگی سمیت دیگر افراد نے مبینہ طور پر زیادتی اور تشدد کیا، جبکہ اس کی انگلیاں توڑنے اور شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، میٹرک سرٹیفکیٹ سمیت دیگر سامان چھیننے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔  

واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی جوہرآباد میں درج ہونے کے باوجود تفتیشی افسر نے نہ اس کا بروقت طبی معائنہ کرایا اور نہ ہی تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا، بلکہ بعض ملزمان کو مبینہ طور پر گرفتار کرنے کے بعد ڈیل کے ذریعے چھوڑ دیا گیاخاتون نے مزید الزام عائد کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی افسر نے مبینہ طور پر 50 ہزار روپے بھی لیے ، تاہم بعدازاں مبینہ طور پر معاملہ طے کرکے ملزمان کو ریلیف دے دیا گیا، 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...