گورنرسے لاہور چیمبر کے وفدکی ملاقات،مسائل حل پر تبادلہ خیال

گورنرسے لاہور چیمبر کے وفدکی  ملاقات،مسائل حل پر تبادلہ خیال

لاہور( کامرس رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے لاہور چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو کمیٹی کے وفد نے صدر علی حسام اصغر کی زیر قیادت ملاقات کی۔صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل۔۔۔

، کاروباری افراد کیخلاف ایف آئی آرز، صنعتی منتقلی، سیاسی عدم استحکام، درآمدات و برآمدات اور زرعی شعبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی، نائب صدر چودھری خادم ، خواجہ شاہ زیب اکرم، پیٹرن انچیف یونائٹیڈ ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریل فرنٹ میاں سہیل نثار ودیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر گورنر سلیم حیدر نے کہا کاروباری برادری کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج زیادتی ہے ،جہاں بھی ضرورت ہوئی وہ لاہور چیمبر کیساتھ کھڑے ہونگے اور کاروباری برادری کے مسائل وزیراعلیٰ تک بھی پہنچائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...