جماعت اسلامی عوامی حقوق کی جدوجہد کیلئے پرعزم

جماعت اسلامی عوامی حقوق کی جدوجہد کیلئے پرعزم

تنظیمی ڈھانچے کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنا وقت کی اہم ضرورتکارکنان متحرک کردار ادا کریں، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات، انفرااسٹرکچر کی بحالی، پانی کی فراہمی اور امن و امان سمیت متعدد مسائل کا شکار ہے ۔ جماعت اسلامی شہریوں کے مسائل کے حل اور انہیں ان کے حقوق دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ دعوت و تربیت اور عوامی خدمت کے کاموں کو مزید تیز کریں اور عوام سے اپنے رابطے مضبوط بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیمی ڈھانچے کو گراس روٹ لیول تک فعال اور منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کریں اور جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت منعقدہ اجتماعِ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ڈاکٹر نورالحق، سیکریٹری ضلع راشد خان، نائب امرائے ضلع عبدالقیوم ایڈووکیٹ اور عامر نواز عباسی، معاونِ خصوصی سید سلطان روم، ناظمینِ علاقہ و حلقہ جات، دیگر مقامی ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔اجتماعِ کارکنان کے دوران ڈاکٹر نورالحق نے سیشن 2026-27 کے لیے ناظمینِ علاقہ جات کا اعلان کیا۔ انہوں نے نومنتخب ناظمین کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین کی دعوت اور راہِ خدا میں استقامت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...