ورلڈ کلچرل فیسٹیول ختم، 150ممالک کے فنکار شریک

ورلڈ کلچرل فیسٹیول ختم، 150ممالک کے فنکار شریک

تقریب میں ملکی و غیرملکی مہمانوں، سفارتکاروں، ثقافتی نمائندوں کی شرکت فن اور ثقافت قوموں کو قریب لانے کا ذریعہ ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا خطاب

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تیسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کی اختتامی تقریب نے کراچی کو مختلف ثقافتوں، خیالات اور تخلیقی اظہار کے ملاپ کا مرکز بنا دیا ہے ۔ فیسٹیول نے یہ پیغام دیا کہ امن کی کوئی سرحد نہیں اور انسانیت کی زبان عالمی ہے ۔ 25 روزہ ثقافتی میلے میں 150 سے زائد ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ بین الاقوامی فنکاروں اور پاکستان کے 500 سے زائد فنکاروں کی شرکت غیرمعمولی ہے ۔وائی ایم سی گراؤنڈ میں منعقدہ اختتامی تقریب میں ملکی و غیرملکی مہمانوں، سفارتکاروں، ثقافتی نمائندوں، سرکاری حکام، فنکاروں اور فنون سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں قومی ترانے ، ملکی و بین الاقوامی فنکاروں کی پرفارمنسز، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کے استقبالیہ خطاب، اعترافی ایوارڈز اور شیلڈز کی تقسیم کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے خطاب کیا۔مراد علی شاہ نے محمد احمد شاہ، گورننگ باڈی اور آرٹس کونسل کی پوری ٹیم کو عالمی سطح کے ثقافتی میلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تیسرے ایڈیشن کا حجم اور اہمیت غیرمعمولی طور پر بڑھی ہے ، جس سے عالمی ثقافتی منظرنامے پر پاکستان کی موجودگی مزید مضبوط ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میلے کی کامیابی صرف شریک ممالک اور فنکاروں کی تعداد میں نہیں بلکہ مختلف ملکوں اور ثقافتوں کے لوگوں کے درمیان دوستی، مکالمے اور رابطے کے پل قائم کرنے میں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...