پولس کی کارروائی، بھاری مقدار میں شراب برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے غیر قانونی شراب کی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم حامد منیر کوگرفتار کرکے 120 لٹر سے زائددیسی شراب جس میں 120 لٹر تیار شدہ دیسی شراب اور 110 لٹر کچی شراب برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کے ملزم کوعبد اللہ کالونی سے گرفتار کیا۔پولیس نے موقع سے 5 عدد کین پلاسٹک، چالو بھٹی کا سامان اور دیگر آلات قبضہ میں لئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments