اداکارہ مومنہ کی بہن کیخلاف مقدمے کا فیصلہ کالعدم قرار

 اداکارہ مومنہ کی بہن کیخلاف مقدمے کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشہ اقبال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔۔۔

جسٹس عبہر گل نے رمشہ اقبال کی درخواست پر سماعت کی، رمشہ نے بھوانہ میں امانت میں خیانت کامقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا ۔سماعت پرایم پی اے ثاقب چدھڑ کے وکیل علی اشفاق نے دلائل دیتے کہا رمشہ کے اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں 80 لاکھ جمع کروائے گئے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر رقم جمع کروائی؟ کیا قرض کے طور پر رقم جمع کرائی یا دوستی کے طور پر؟وکیل نے بتایارمشہ نے بیرون ملک جانا تھا، بینک سٹیٹمنٹ کیلئے رقم جمع کرائی گئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ جو رقم بھیجی، اسکی کوئی لکھت پڑھت کرائی تھی؟وکیل نے جواب دیا ہم نے رقم بطور امانت دی ، قرض کے طور پر نہیں دی تھی۔عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے رمشہ اقبال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر اپیل کو منظور کرلیا۔دوسری جانب رمشہ اقبال کاکہناہے کہ جن پیسوں کی بات ہورہی ہے ، وہ رقم انہوں نے 2022 میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے نکلوا لی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...