غیر قانونی تعمیر ات کیخلاف نئے ایس او پیز فوری نافذ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )غیر قانونی تعمیر ات کیخلاف ایل ڈی اے کے نئے ایس او پیز فوری نافذ ،غیر قانونی تعمیر کی نشاندہی کے۔۔۔
بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ موقع کی تصاویر اور مکمل ریکارڈ ڈیجیٹل فائل پراسیسنگ سسٹم میں اپ لوڈ کرے گا۔پہلے قانونی نوٹس جاری ہوگا، عدم تعمیل پرکیس ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو بھیجا جائے گا، جہاں جانچ پڑتال کے بعد معاملہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو سیلنگ یا مسماری کیلئے پیش کیا جائے گا۔سیلنگ یا مسماری صرف مجاز افسر کے تحریری حکم پر ہوگی۔، آپریشن سے قبل فہرست کی دوبارہ تصدیق بھی لازم قرار دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments