ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم

 ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے  متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ٹریفک وژن بااختیار نوجوان، محفوظ پنجاب کے تحت ٹریفک پولیس خوشاب کی جانب سے نوجوانوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے گورنمنٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کالج میں خصوصی ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سید قمر اقبال حیدر اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کے لازمی استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر نوجوانوں کو تیز رفتاری، ون ویلنگ، غلط پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کی ہدایت کی گئی۔ جبکہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...