اساتذہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے : علامہ عبدالرشید حجازی

اساتذہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں بنیادی  کردار ادا کرتے : علامہ عبدالرشید حجازی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے یوم اساتذہ کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح اور قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے ۔

دنیا کے سب سے بڑے استاد اور معلمِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی شخصیت ہے ، جنہوں نے ذلت و رسوائی اور گمراہی میں ڈوبی ہوئی قوم کو کتاب و حکمت سکھا کر دنیا کا رہبر و رہنما بنا دیا۔ کہ اساتذہ نہ صرف علم کے علمبردار بلکہ معاشرے کی فکری، اخلاقی اور روحانی تربیت کے معمار بھی ہوتے ہیں۔ ان کی محنت، اخلاص اور محبت ہی وہ سرمایہ ہے جو قوموں کی زندگی بدل دیتا ہے ۔ آج کے پُرفتن دور میں اساتذہ کی خدمات، بالخصوص دینی مدارس کے اساتذہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ٹیچر ڈے کے موقع پر تمام اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...