کمسن بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

کمسن بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

متاثرہ بچے کو 3 لاکھ ہرجانہ ادا ئیگی کا بھی حکم، نہ دینے پرمزید6ماہ قیدبھگتناہوگی

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل سیشن جج تاندلیانوالہ خالد وزیر نے تھانہ ماموں کانجن کے کمسن بچے سے زبردستی بدفعلی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد عثمان کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے متاثرہ بچے کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق 24 جنوری 2023 کو تھانہ ماموں کانجن کے چک 489 گ ب اکیانہ میں 9 سالہ بچے سے زبردستی بدفعلی کے الزام میں محمد عثمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم عثمان عنایت 9 سالہ بچے کو ورغلا پھسلا کر اپنے ڈیرے پر لے گیا، جہاں اس نے بچے سے بدفعلی کی۔ عدالت نے گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...