پاک چائنا فرینڈشپ گیمز، راولپنڈی ڈویژن نے 5 گولڈ، 6 سلور میڈل جیتے
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے پاک چائنا فرینڈشپ گیمز 2026 میں راولپنڈی ڈویژن سے شرکت کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
کھلاڑیوں کی یہ کامیابی ان کی محنت، جذبے، عزم اور کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا رجحان بڑھانے کے لئے سپورٹس سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے -راولپنڈی ڈویژن کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ، 6 سلور اور 10 برونز میڈلز اپنے نام کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments