ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا کا کامسیٹس یونیورسٹی کا دورہ

ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا کا کامسیٹس یونیورسٹی کا دورہ

تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال ایتھوپیا کے طلبہ کو ٹیوشن فیس سے استثنا کے ساتھ 20وظائف فراہم کرنیکا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (CUI) کا دورہ کیا، جہاں ایتھوپیا کی جامعات اور CUI کے مابین تعلیمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر کے ہمراہ میلاو گیٹاچیو، منسٹر قونصلر؛ مسٹر چالاشیو ایشیتی، پبلک ڈپلومیسی آفیسر؛ اور نوید احمد، بزنس پروموشن آفیسر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر کی قیادت میں اعلی انتظامیہ نے شرکت کی، ملاقات کے دوران دونوں جانب سے طلبہ کے لیے وظائف، فیکلٹی کے باہمی روابط، مصنوعی ذہانت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل تبدیلی، علم و تجربات کے تبادلے اور پائیدار ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک باقاعدہ اور منظم فریم ورک تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ریکٹر CUI پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے ایتھوپیا کے طلبہ کو ٹیوشن فیس سے مکمل استثنا کے ساتھ 20 وظائف فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ریکٹر نے CUI اور ایتھوپیا کے وائس چانسلرز کے ایک وفد کے درمیان باقاعدہ روابط اور تبادلہ خیال کی بھی تجویز پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...