نہری پانی کے تنازع پر شہری پر کلہاڑیوں سے حملہ، زخمی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقے میں نہری پانی کے تنازع پر ملزم زین نے رؤف نامی شہری کو مبینہ طور پر قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا
اور کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments