چنیوٹ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات جاری

چنیوٹ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات جاری

تفتیشی افسروں کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے ڈی پی اوآفس میں ورکشاپ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور صحت و بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے احکامات جاری کیے ۔دوسری جانب پولیس افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کے لیے ڈی پی او آفس میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان ملک، ڈی ایس پی لیگل علی عرفان، ایڈیشنل ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر علی ذیشان اور ضلع بھر کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...