شورکوٹ :کھیلتے ہوئے نہر میں گرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

شورکوٹ :کھیلتے ہوئے نہر میں گرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں کی طبی امداد اور سی پی آر کی کوشش، بچہ جانبر نہ ہو سکا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) شورکوٹ کے نواحی علاقے میرک سیال، جھنگ روڈ کے قریب نہر میں ڈوبنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق قائم بھروانہ کا رہائشی تین سالہ نائلان عباس کھیلتے ہوئے نہر میں گر گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی پی آر کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...