اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کا آج ملک بھر میں یوم احتجاج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے تین سال مکمل ہونے پر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی کے کارکن آج بروز بدھ مظلوم اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں یوم احتجاج منائیں گے ۔
فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکن شام 5 بجے چنیوٹ بازار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے ، جس کی قیادت ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ کریں گے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اہل غزہ کی آواز بنتے ہوئے اپنے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ مظاہرے میں شرکت کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments