نشتر ٹو میں نیورو سائنسز کیلئے الگ جگہ مختص کرنے کی تجویز پر غور

نشتر ٹو میں نیورو سائنسز کیلئے الگ جگہ مختص کرنے کی تجویز پر غور

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس نشتر ہسپتال ٹو سید فخر عباس شاہ اور آئی ڈیپ کے ڈائریکٹر عظیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وائس چانسلر نے نشتر ٹو کے میڈیسن، ای این ٹی، نیورو اسٹروک وارڈ، آئی سی یو اور فزیوتھراپی سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، مریضوں کے علاج معالجے اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس دوران آئی ڈیپ حکام کے ساتھ نشتر ٹو کی عمارت سے متعلق مختلف مسائل بھی زیرغور آئے ۔بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کیلئے علیحدہ جگہ مختص کرنے کے حوالے سے مجوزہ سائٹ کا بھی دورہ کیا۔  انہوں نے متعلقہ حکام سے جگہ اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ لی۔وائس چانسلر کی سربراہی میں نشتر ٹو میں اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں ایم ایس سید فخر عباس شاہ اور ہسپتال کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طبی تعلیم، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ہسپتال میں علاج معالجے اور طبی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...